4 اکتوبر 2025 - 17:55
قطر حملے کے بعد امریکا و عرب ممالک کے دباؤ نے نیتن یاہو کو لچک دکھانے پر مجبور کیا: نیویارک ٹائمز

ستمبر میں اسرائیلی حملے نے قطر میں غزہ پر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا، جس پر خطے اور واشنگٹن میں شدید ردِعمل سامنے آیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، قطر کے دارالحکومت دوحا پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکا اور عرب ممالک کے دباؤ نے فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے پر لچک دکھانے پر مجبور کیا۔

 امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ستمبر میں اسرائیلی حملے نے قطر میں غزہ پر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا، جس پر خطے اور واشنگٹن میں شدید ردِعمل سامنے آیا۔ 

دوحا پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکا اور عرب ممالک کی جانب سے آنے والے شدید دباؤ نے اسرائیل کو ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر لچک دکھانے پر مجبور کیا۔

پاکستان میں بھی مختلف طبقہ فکر کی طرف سے غزہ امن منصوبے پر اختلاف سامنے آیا، تاہم وزیر اعظم شہباز شریف نے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ امن منصوبے کے حوالے امریکی صدر کی جانب سے پیش کردہ 20 نکات ہمارے تیار کردہ نہیں، منصوبے میں کچھ اہم نکات شامل نہیں کیے گئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دباؤ کے باوجود نیتن یاہو نے منصوبے کی کئی شقوں میں ترامیم کرا کے اسرائیل کے حق میں خاص طور پر غزہ سے انخلا اور فلسطینی ریاست کے ذکر پر تبدیلیاں شامل کیں۔

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے  پر مثبت ردعمل دیا تاہم کچھ نکات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha